شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے والے روس، ایران اور ملائشیائی
جنگجوؤں کی فوج سے بننے والا ایک مشترکہ کمانڈ سنٹر نے کہا کہ امریکہ نے
شامی ہوائی اڈوں پر حملہ کرکے تمام سرحدیں پار کرلی ہیں اور آئندہ کوئی بھی
نیا حملہ کیا گیا تو اس کا سخت جواب
دیا جائے گا۔شام کے ادلب میں کیمیائی حملے کے بعد امریکہ نے شامی ہوائی اڈوں پر کروز
میزائلوں سے حملہ کیا جس کی روس اور ایران سمیت مسٹر اسد کے ساتھی ممالک نے
مذمت کی تھی۔مشترکہ کمانڈ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا امریکہ نے شام میں تمام سرحدیں پار کرلی ہیں۔